ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی بہن نے انہیں حرام خان کہا اور ساتھ ہی۔۔۔ریحام خان نے ایک اور بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب  کے ممکنہ مندرجات نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچا رکھی ہے ۔بالخصوص کتاب کے وہ حصے جن میں ریحام خان نے عمران خان اور ان کی بہنوں کے ایک دوسرے کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے انکشافات کیے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے لیے خاصی خفت کا باعث بن رہے ہیں۔

کتاب کے ایسے ہی ایک حصے میں ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دھرنے کے دوران ایک بار عمران خان کو ’’حرام خان‘‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ریحام خان لکھتی ہیں کہ 2014کے دھرنے کے دوران ستمبر کے مہینے میں ایک بار سفیر نامی ڈرائیور میرے پاس ایک آئی فون لے کر آیا اور کہا کہ اس کی سیٹنگز تبدیل کر دو۔مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ فون کس کا ہے۔ یہ کھلا ہوا تھا اور سکرین پر ایک ٹیکسٹ میسج تھا، جس کا فونٹ سائز بہت بڑا ہو گیا تھا، ڈرائیور نے مجھے یہی فونٹ سائز چھوٹا کرنے کو کہا تھا۔ جب میں نے میسج دیکھا تو وہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کی طرف سے تھا جس میں لکھا تھا کہ حرام خان ایک فاتح کی طرح یہاں موجود ہے اور پی ٹی آئی کی لڑکیاں آ کر پہلی قطار میں بیٹھ گئی ہیں۔یقینا یہ فون حادثاتی طور پر میرے ہاتھ میں نہیں آیا تھا۔ جیسے ہی میں نے سیٹنگز تبدیل کرکے فون سفیر کو واپس کیا تو اس نے مجھے بتایا کہ یہ عمران خان کی بہن رانی کا فون ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…