ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

شامی صدر بشار الاسد شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے،حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)شام کے صدر بشار الاسد شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پہلی بار کسی ریاست کے سربراہ کی میزبانی کریں گے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے حال ہی میں سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے گذشہ ماہ چین کے صدر شی جی پنگ سے ملاقات کی تھی اور امید

کی جا رہی ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 12 جون کو ملاقات کریں گے۔دوسری جانب شمالی کوریا کے اتحادی شام نے ابھی تک اس مجوزہ منصوبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔شمالی کوریا اور شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے تعاون کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے جس کی دونوں ممالک تردید کرتے ہیں۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے شام کے صدر بشار الاسد کے دورے کی تاریخ نہیں بتائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…