ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخواہ کے بڑے افسر کی گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل ڈالا دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، یہ افسر کون ہے اور حادثے کے وقت کہاں موجود تھا، حیران کن بیان سامنے آگیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی دو موٹر سائیکلوں کو کچلتے ہوئے نکل گئی، دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق، 1شدید زخمی، حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوںکو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے

جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جا رہے تھے لیکن جونہی وہ منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹر سائیکلوں پر ان کی گاڑی چڑھ دوڑی۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان نے حادثے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ان کا بھائی چلا رہا تھا جبکہ وہ خود دوسری گاڑی میں سوار تھے اور حادثے میں ان کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…