پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواکے نگران وزیراعلی کامعاملہ حل نہ ہوسکا، نگران وزیراعلی کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین تین نام فائنل کردیئے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں یو ٹرن کے باعث نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیئے ڈیڈ لاک آجانے کے بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں
نگران وزیر اعلی کے انتخاب کے لیئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین تین نام فائنل ہو گئے ہیں جن میں پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان محمد عاطف اور محمود خان جبکہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے مفتی فضل غفور سلیم مروت اور محمود بیٹنی شامل ہیں۔شوکت یوسفزئی کے مطابق اْمید ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کسی ایک نام پر متفق ہو جائے گی اورنگران وزیراعلی کامعاملہ جلد حل ہوجائیگا۔