بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف قرارداد منظور

datetime 4  مئی‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے صوبائی وزیر شاہ فرمان نے مشترکہ طور پر پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرے۔اس سے قبل جماعت اسلامی کے بعد تحریک انصاف نے بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی جو اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی جانب سے جمع پیش کی گئی جب کہ قرارداد میں فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ الطاف حسین کے بیان کا معاملہ برطانیہ میں سفارتی سطح پر اٹھائے۔قرارداد میں کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں امن وامان کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر کے خلاف پہلے ہی مذمتی قرارداد منظور کی جاچکی ہے جب کہ سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے تحریک انصاف کو قرار داد پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…