اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کاکہنا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے الگ وزارت بنائی اور وفاقی بجٹ میں اس کے لیے 8فیصد بجٹ کا مختص ہونا بھی بڑی بات ہے۔ وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت دس کروڑ درخت لگائے گئے جبکہ اسلام آباد میں گھر گھر شجر کاری پروگرام
کے تحت طلبا ء سے درخت لگوائے گئے۔کراچی میں 2015 کے بعد اس سال بھی گرمی کی شدید لہر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے تحت آگاہی مہم چلائی گئی اگرچہ یہ ان کی انتظامی ذمہ داریوں میں شامل بھی نہیں تھا۔گلیشیئر پگھلنے، سمندری سطح بڑھنے اور سیلابی صورتحال سے زرعی اراضی زیر آب آنے کا امکان پاکستان کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔