پاکستان کے سابق وفاقی وزیر اور چیئر مین ہائیر ایجو کیشن پروفیسر ڈاکٹر عطا ء الرحمن کو چین میں اہم عہدے پر تعینات کردیاگیا،اعزاز حاصل کرنیوالے مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان بن گئےاسلام آباد(آئی این پی) چین نے پاکستان کے سابق وفاقی وزیر اور چیئر مین ہائیر ایجو کیشن پروفیسر ڈاکٹر عطا ء الرحمن کو چائنز اکیڈمی آف سائنسز میں تعلیمی ماہر ،استاد اور دانشور کے طور پر تعینات کیا ہے
یہ فیصلہ چائنز اکیڈمی آف سائنسز کے 19ویں اور چائنز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے 14 ویں اجلاس جس کی صدارت چین کے صدر نے کی کیا گیا ۔اسی تقریب میں نوبل انعام یافتہ سائنسدان اور رائل سوسائٹی آف لند ن کے سابق صدر سر پاول نرس کی تعیناتی بھی کی گئی ۔پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان ہے جن کو چین کی طرف سے یہ سب سے بڑا عزاز ملا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کیمرج یونیورسٹی سے 1968میں نامیاتی کیمیاء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ا س کے علاوہ نامیاتی کیمیاء میں ان کی ایک ہزار سے زیادہ تحریریں جس میں سات سو سے زیادہ ریسرچ پیپر زبھی شامل ہیں بین الاقوامی طور پر شائع ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان ہیں جن کو یونیسکو کاسائنس کا سب سے بڑا ایوارڈ ملا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن پاکستان میں وفاقی وزیر تعلیم ،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چیئر مین ہائیر ایجو کیشن کمیشن رہ چکے ہیں پاکستان میں وہ واحد سائنسدان ہیں جن کو چار سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس میں تمغہ امتیاز ،ستارہ امتیاز، ہلال امتیازاور نشان امتیاز شامل ہیں۔