اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر نے وفاقی محتسب برائے انسداد حراسیت کشمالہ طارق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سیکیورٹی دینے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ کشمالہ طارق اور شیخ رشید کو کس حیثیت میں سیکیورٹی فراہم کی گئی؟۔پیر کو کمیٹی اجلاس میں ڈی آئی جی سیکیورٹی
اسلام آباد وقار چوہان نے بتایا کہ جن شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے انہیں سیکیورٹی خطرات ہیں اور سیکیورٹی تھرٹ کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد سیکیورٹی کی فراہمی کا فیصلہ کیا جاتا ہے، کشمالہ طارق کو ایک پولیس اہلکار سیکیورٹی کیلئے فراہم کیا گیا ہے جبکہ شیخ رشید کو اسلام آباد میں آمدورفت کے دوران پولیس کی ایک گاڑی سیکیورٹی کیلئے دی گئی ہے۔)