اسلام آباد۔۔۔۔ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری اور ملازمین پر تشدد کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے او جی ڈی سی ایل کی ممکنہ نجکاری اور مزدوروں پر تشدد کے خلاف متحدہ اپوزیشن میں شامل پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور اے این پی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا گیا جس کے بعد میڈیا کے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت پر آئی ایم ایف کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے مزدوروں کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ چوہدری نثار کے آمرانہ رویئے کی مذمت کرتے ہیں، جب مزدور اپنے حق کے لئے باہر آتے ہیں تو وزیر داخلہ آستینیں چڑھا کر آجاتے ہیں اگر یہی رویہ رہا تو اپوزیشن بھی سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوجائے گی۔اے این پی رہنما غلام احمد بلور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اے جی ڈی سی ایل کی نجکاری مزدور دشمن پالیسی ہے جبکہ نجکاری کے مکمل طور پر خلاف ہیں، حکومت میں آتے ہوئے لوگ غریبوں کے مسائل بھول جاتے ہیں حکومت کو اپنے رویوں کا بھی آڈٹ کرنا چاہیئے۔
اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری اور ملازمین پر تشدد کے خلاف متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































