ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن سے پہلے نوازشر یف اور مر یم کو جیل میں دیکھ رہا ہے،25جولائی کو عام انتخابات ہوں گے یا نہیں ؟اہم سیاسی شخصیت نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ الیکشن سے پہلے نوازشر یف اور مر یم کو جیل میں دیکھ رہا ہے ‘25جولائی کو عام انتخابات ہوں گے یا نہیں یہ آنیوالا وقت ہی بتا ئیگا لیکن ہم (ن) لیگ کے خلاف بھر پورانداز میں آنے کیلئے تیار ہیں ‘

نوازشر یف اور شہبا زشر یف کبھی ایک پیج پر رہے اور نہ ہی آج دونوں ایک پیج پر ہے جس طرح چین میں 440شخصیات کو کرپشن پر سزائیں دیں گئی ہیں ایسے ہی پاکستان میں کرپشن پر سزائیں ہو تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے پانامہ کے بعد نیب عدالت میں شر یف خاندان کی جو کر پشن اور لوٹ مار کے ثبوت قوم کے سامنے آئے ہیں اسکے بعد نوازشر یف اور انکے بچوں کے جیل جانے کے سواکوئی اور امکان ہے اور اگر اس ملک سے کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نی تو ہے تو کر پٹ افراد کو ہر صورت جیلوں میں ہی ڈالنا ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 25مئی کو عام انتخابا ت کروانے کا اعلان تو ہو چکا ہے مگر یہ انتخابات ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے بھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ انتخابات میں چند ماہ کی تاخیر سے کوئی فر ق نہیں پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی نااہلی سے پہلے اور بعد میں بھی نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی سوچ ایک نہیں بلکہ دونوں اپنے اپنے مفادات کے مطابق سوچ رہے ہیں مگر دونوں ناکام ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…