بنوں( آ ئی این پی) وفاقی حکومت کے تین بنیادی تنخواہوں کے اعلان سے مختلف مالیاتی اداروں کے ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے اور وہ حکومت سے یہ پوچھنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا وہ وفاقی ملازمین کے زمرے میں نہیں آتے اور کیا ان کا تین تنخواہوں کا حق نہیں بنتا مختلف مالیاتی اداروں ایم سی بی، نیشنل بنک آف پاکستان اور دیگر کے ملازمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے
کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق کے دائرہ کار میں کام کرے والے ملازمین کے لئے تین تنخواہوں کا جو اعلان کیا گیا ہے وہ خوش آئندہ ہے اوراس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے لیکن اس میں ان میں وفاقی کے تحت کام کرنے والے مالیاتی اداروں کے ملازمین کو نظر انداز کرنے سے ہزاروں ملازمین مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ حکومت سے یہ سوال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کیا وہ وفاق کے تحت نہیں آتے یا ان کا حق نہیں بنتا اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ حق ان کو بھی دیا جائے۔