لاہور(آئی این پی) ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3رکنی بنچ 31مئی کو اسلام آباد میں اصغر خان کیس ، نندی پور پاور پلانٹ میں بے قاعدگیوں اور تارکینوطن کے ووٹ کے حق کے مقدمات سنے گا جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دورکنی بنچ یکم سے تین جون تک لاہور رجسٹری میں ہسپتالوں کی حالت زار، جعلی پولیس مقابلے ، پاکستان
ریلوے میں نقصانات ، پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں سیاسی بنیادوں پر وائس چانسلر مقرر کئے جانے ، 600بچوں کے مبینہ اغوا ، سمبڑیال میں صحافی کے قتل ، شیخ زید سنٹر لاہور کے امراض جگر سنٹر میں بھرتیوں اور امراض گردہ مثانہ میں بے قاعدگیوں کے مقدمات کی سماعت کرے گاجسٹس گلزار احمد اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل 2رکنی بنچ بھی لاہور میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔