ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

چار گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار آسمانی بجلیاں چمکنے کا ریکارڈ ،برطانیہ میں شدید بارش اور سیلاب کیلئے زرد وارننگ جاری

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ برطانیہ کے جنوبی حصے طوفانی بارش اور گرج چمک کی زد ہیں جبکہ آسمان پر بجلیاں لمحے لمحے بعد کوند رہی ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار آسمانی بجلیاں چمکیں۔میٹ آفس نے شدید بارش اور سیلاب کے لیے زرد وارننگ جاری کی ہے۔بہت سے لوگ اس طوفانی

بجلی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے کے لیے نکل آئے جسے انتہائی بے وقوفانہ اور بجلی کی خیرہ کرنے والی روشنی میں نکلنا قرار دیا گیا۔بہت سے لوگوں نے کہا کہ انھوں نے اس قسم کا طوفان کبھی نہیں دیکھا اور کہا کہ بجلی کی چمک متحیر کرنے والی تھی۔ایک دوسری خاتون نے کہا کہ باہر جیسے دیوانگی کا شور تھا۔میٹ آفس نے کہا کہ گھروں اور دفتروں میں تیزی سے پانی آ سکتا ہے بعض عمارتوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…