بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

جاپانی سائنسدانوں نے درجہ حرارت کی نئی حقیقت دریافت کر لی

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

ٹوکیو(سی پی پی)جاپان کے تحقیقاتی مرکز کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے درجہ حرارت کی ایک نئی حقیقت دریافت کر لی ہے۔ جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلیز سائنس کی ایک ٹیم نے انگریزی حرف یو کی شکل کے مقناطیسی نکل میں سے بجلی گزرنے کی صورت میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی پیمائش کرنے کا اعلان کیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق دھاتی ٹکڑے میں خم آنے پر درجہ حرارت میں ہلکی سے کمی بیشی واقع ہوتی

ہے۔سائنسدانوں کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بجلی کے تیز بہاؤ سے کمی بیشی میں فرق زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے پچاس سال قبل بھی ایسی پیشنگوئی کی گئی تھی، لیکن اس کا پہلی بار مشاہدہ اب کیا گیا ہے۔ٹیم کے سربراہ کین اچی اوچیدا کا کہنا ہے کہ کولنگ کے عمل میں کسی تھرتھراہٹ اور شور کے بغیر کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام سے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں انقلاب آسکتا ہے۔توقع ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں کمپیوٹر کولنگ کی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اعلی تحقیق میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…