اسلام آباد(سی پی پی )تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں لڑائی نے تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کی بنیاد ڈال دی۔رہنما پیپلز پارٹی نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا۔سعید غنی کا کہنا تھا جہانگیر ترین کے آگے شاہ محمود کی دال نہیں گلے گی،مکن ہے شاہ محمودقریشی اگلا الیکشن آزاد لڑیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں شاہ محمود قریشی ، شیرین مزاری‘جہانگیر ترین
‘اسد عمر اور دیگر مرکزی رہنماوں نے شرکت کی۔اس اجلاس میں اہم معاملات زیر بحث آئے ہیں۔اس دوران ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں سینئیر رہنما آمنے سامنے آ گئے۔بات الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے گئے رائے حسن نواز بھی اجلاس میں شریک تھے جس پر شاہ محمود قریشی نے انکی موجودگی پر اعتراض کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل ہونے کے بعد رائے حسن نواز پارٹی عہدے اور اجلاس میں شرکت کے مجاز نہیں رہے ہیں جس پر جہانگیر ترین نے مداخلت کی۔اس پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی آپس میں جھگڑ پڑے اور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مداخلت کرنی پڑی اور دونوں رہنماوں میں معاملہ ٹھنڈا ہوا۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے آگے شاہ محمود کی دال نہیں گلے گی۔۔شاہ محمود قریشی سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے قریشی صاحب نیا سیاسی سفر کرنے والے ہیں۔ممکن ہے شاہ محمودقریشی اگلا الیکشن آزاد لڑیں گے۔