پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شردھا کپور نے حقیقی اداکارہ ہونے کا ثبوت دیدیا

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) اداکارہ شردھا کپور کو بالی ووڈ کی چمکدار دنیا میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے مگر وہ اے کلاس اداکاراو¿ں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس میں اس کی کام سے لگن اور محنت کا بہت بڑا ہاتھ ہے حال ہی میں شردھا کپور کام کو دوسرے امور پر فوقیت دیتے ہوئے اپنی دوستوں کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیروتفریح کا پروگرام کینسل کرکے اپنی کام سے لگن کا نیا ثبوت دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شردھا نے دوماہ قبل اپنی دوستوں کے ساتھ جزیرہ میکرونیزیا (Micronesia) کی سیر پر جانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا شروع کردی تھی اور اس سلسلہ میں ان کا وہاں سات روز تفریح کا پروگرام تھا۔ اور وہ ایک لائسنس یافتہ سکوبا ڈائیور ہونے کی وجہ سے وہاں جاکر سمندر کی لہروں سے کھیلنا چاہتی تھی تاہم اداکارہ کی آنے والی فلم ”اے بی سی ڈی 2“ اور دیگر تشہیری فلموں کی عکسبندی آڑے آگئی جس کی بنا پر اس نے سیر تفریح کو پس پشت ڈالتے ہوئے کام کو ترجیح دی اور اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی جب کہ اس کی دوستیں پروگرام کے مطابق روانہ ہوگئیں۔
اس سلسلہ میں شردھا کا کہنا ہے کہ میں اس تفریحی پروگرام کا شدت سے انتظار کررہی تھی اور اس کے لیے مکمل تیاری بھی کرلی تھی مگر میری فلمی مصروفیات آڑے آگئیں جنھیں چھوڑ کر سیرو تفریح کے لیے نکل جاتی تو خود کو مجرم تصور کرتی اس لیے میں نے کام کو دوسرے امور پر ترجیح دی ہے تا کہ میرا ضمیر مطمئین رہے اور اب جونہی کوئی فارغ وقت ملے گا دوبارہ اس طرح کی تفریح کا پروگرام ترتیب دوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…