اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی جانب سے مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالرز بھارت منتقلی،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایکشن میں،دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھارت رقوم منتقل کرنے کا کیس ڈی جی راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے سپرد کر دیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی
کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نیب کی جانب سے جے آئی ٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔نیب نے عرفان نعیم منگی کو نواز شریف کی جانب سے مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالرز بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کیلئے ہدایات دی ہیں۔ ڈی جی نیب نے اس اہم معاملے میں سٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے شواہد ملنے پر کیس کو آگے بڑھایا جائیگا۔