ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

رحیم یار خان ،طویل آپریشن کے بعد مغوی پولیس اہلکار بازیاب

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کے بعد 2 روز قبل اغوا کئے گئے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پنجاب اور سندھ کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے اغوا کئے گئے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پنجا ب اور سندھ کی پولیس نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے زمینی ا ور فضائی آپریشن کیا۔ پولیس کی جانب سے بڑے آپریشن کے خوف سے ڈاکو مغوی اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔بازیاب ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی سیف الاسلام، ہیڈ کانسٹیبل ممتاز بلا، کانسٹیبل عارف شاہ، ضیاء الرحمان، طاہر علی اور آصف شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکو رحیم یار خان میں کچے کے علاقے رونتی میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھئے:٣٠٠ روپے کی پاکستانی کمپنی ٣٠٠ کروڑ تک کیسے پہنچی – مسٹر ڈینم کی ترقی کے دس راز

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…