ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا متنازع کشن گنگا ڈیم کیخلاف عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ معاہدے کی حفاظت کے لیے عالمی بینک کے صدر سے بات کریں گے ٗ اعزاز احمد چوہدری

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے،کشن گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے ۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے

متنازع ڈیم پر بھارت کو کئی تجاویز دی گئیں تاہم پڑوسی ملک نے یکطرفہ طور پر منصوبوں پر کام جاری رکھا جبکہ بھارت کو بتایا گیا تھا کہ ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کردیں جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ پاکستانی وفد3روزہ قیام میں ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا، وفد کے ایجنڈے میں بھارت کی آبی جارحیت پر بھی گفت گو ہوگی، پاکستانی وفد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر گفتگو کرے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ معاہدے کی حفاظت کے لیے عالمی بینک کے صدر سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ بھارت کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا غلط بات ہوگی۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔امریکا میں تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل القدس پر بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے، پاکستان آزاد مستحکم فلسطین کی حمایت کرتا ہے، اس موقع پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانے مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…