ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف حاضر ہوں! نیب نے آج سابق وزیر اعظم کو طلب کرلیا

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رائیونڈ سے جاتی امراء تک سڑک کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج پھر طلب کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 1998 میں رائیونڈ روڈ سے جاتی امراء تک غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرانے کا الزام ہے۔نیب نے اس سے قبل 21 اپریل کو نواز شریف کو طلب کیا تھا تاہم لندن میں اہلیہ کی

عیادت کی وجہ سے وہ پیش نہ ہوسکے تاہم انہیں آج کے لیے نیب نے طلب کر رکھا ہے جس کے لیے نیب لاہور کی جے آئی ٹی نے جاتی امراء میں طلبی سمن کی تعمیل کرائی۔نیب کے مطابق نواز شریف نے 1998ء میں بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کروائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت میں مزید اضافہ ہوا۔نیب کے مطابق 17 اپریل 2000 کی تفتیش کے مطابق منصوبے پر 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کرپشن سامنے آئی جب کہ 2016 تک یہ انکوائری التوا کا شکار رہی اور 2016 کے بعد چیئرمین نیب نے براہ راست کیس کی تحقیقات کا حکم دیا۔نیب کے مطابق سڑک کی تعمیر کے لیے ضلع کونسل کے کئی منصوبے بند کرائے گئے اور ایک اسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ بھی سڑک کی تعمیر پر خرچ کیا گیا۔اس کیس میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی نامزد ہیں جب کہ ضلع کونسل، ایل ڈی اے کے افسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا اور تفتیش مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…