حافظ آباد(آن لائن)حافظ آباد کے عالمی مبلغ اسلام اور معروف عالم دین علامہ حافظ محمد رفیق چشتی 65برس کی عمر میں انگلینڈ (لندن) میں انتقال کرگئے۔ مرحوم مولانا محمد بشیر چشتیؒ کے بیٹے اور علامہ عزیز احمد چشتی کے بھائی تھے۔ حافظ محمد رفیق گذشتہ نصف صدی سے لندن میں مقیم چلے آرہے تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ تین بچوں کو چھوڑا ہے۔
مرحوم کے انتقال پر جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی، ڈاکٹر عبدالغفور، ملک سہیل نے گہرے رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نصف صدی تک اھلسنت کے پلیٹ فارم پر اشاعت اسلام کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی بخشش او ردرجات کی بلندی کے دعابھی کی۔