اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قومی کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان کر دیا، منصور احمد کے اہلخانہ کو بھی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قومی کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس انشورنس پالیسی لانے ، اسلام آباد میں ہاکی اسٹیڈیم کو لیجنڈ گول کیپر منصور احمد کے نام سے منسوب کرنے ، نارووال سپورٹس کمپلیکس کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے سمیت منصور احمد کے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی جبکہ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس پر نیب نے نہیں بلایا ،

نیب والے کسی کو بھی بلا سکتے ہیں جب بلائینگے تو پیش ہو جائینگے ۔اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت ہونیوالے پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ابو عاکف، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ عامر علی احمد ، ڈپٹی ڈی جی ایڈمن منصور احمد خان سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ہاکی لیجنڈ منصور احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کھلاڑیوں کی دوران علالت، حادثہ کے پیش نظر قومی کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس انشورنش پالیسی لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت تمام فیڈریشنز سے کھلاڑیوں کے نام لئے جائینگے اور اسٹیٹ لائف کے ذریعے ان قومی اتھلیٹس کی انشورنس کروائی جائے گی ۔ اجلاس میں لیجنڈ گول کیپر منصور احمد کے نام سے ہاکی اسٹیڈیم منسوب کرنے سمیت حکومت کی جانب سے منصور احمد کے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی جبکہ بیڈمنٹن کی سابق پلیئر زرینہ وقار کے علاج کیلئے بھی 10لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی سے ڈپیوٹیشن پر نارووال سپورٹس کمپلیکس کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پاکستان سپورٹس بورڈ ہیڈ کوارٹرز کیلئے چیف انجینئر کی خدمات لی جائے گی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے کہاکہ اجلاس میں کھیلوں کے حوالے سے مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا

اور ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر غور آئے جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیف گیمز کے انعقاد کیلئے فنڈز بھی مختص کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں گول کیپر منصور احمد کی خدمات کے پیش نظر انکے نام سے ہاکی اسٹیڈیم منسوب کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس لایا جائے ۔ ریاض پیر زادہ نے مزید کہاکہ وزیر اعظم کی ھدایت ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والی فیڈریشنز کو زیادہ فنڈز دیئے جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ملک کیلئے سود مند ثابت ہو گا ۔ نارروال سپورٹس کمپلیکس پر نیب کی انکوائری کے حوالے سے ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس پر نیب نے نہیں بلایا ، نیب والے کسی کو بھی بلا سکتے ہیں جب بلائینگے تو پیش ہو جائینگے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں پارٹی بازی تھی جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…