بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

دونوں ٹانگوں سے محروم چینی کوہ پیما نے سب سے اونچی چوٹی سر کرلی

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو (این این آئی)دونوں ٹانگوں سے محروم چینی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرلی ٗ69سالہ زیابوئے یو نامی کوہ پیما1975 میں ایورسٹ کی چوٹی سرکرتے ہو ئے اپنی دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھے تھے۔زیابوئے یو دوسرے معذور کوہ پیما ہیں جس نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی ہے ٗ نیپال سے ایورسٹ سر کرنے والے پہلے معذور کوہ پیما بن گئے ہیں۔ان سے پہلے یہ کارنامہ سر انجام دینے والے آسٹریلیا کے کوہ پیمااسٹیو پلین تھے۔

جنہوں نے حادثے میں معذورہونے کے باوجود ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی ۔چینی کوہ پیما 1975ء میں ایورسٹ سر کرنے کے نزدیک ہی تھے کہ بد قسمتی نے انہیں آگھیرا اور ایک زبردست طوفان نے انہیں آلیا،اس صورت حال میں زیابوئے یو نے بہادری کا مظاہرہ کیا کرتے ہو ئے اپنا بستراپنے بیمار ساتھی کے حوالے کر دیااسی دوران سخت سردموسم میں فراسٹ بائٹ کی بیماری ان کی ٹانگوں پر حملہ آوور ہو گئی جس کے نتیجہ میں ان کی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں ۔زندگی کے اس بڑے حادثے کے باوجود زیابوئے یو کے حوصلے اور عزم میں کمی نہیں آئی اور انہوں نے اسی عزم کے ساتھ 40سال بعد وہ کارنامہ سر انجام دے ڈالا جس کی خواہش وہ چالیس سال سے اپنے دل میں لئے بیٹھے تھے۔اس کارنامے کے بعد چینی کوہ پیما زیابوئے یو کا کہنا ہے کہ دونوں ٹانگوں کے ضائع ہوجانے کے بعد مجھ سے غیر ملکی ڈاکٹر نے کہا کہ مصنوعی ٹانگوں کے بعد آپ معمول کی زندگی نہیں گزارسکیں گے اور نہ ہی اب کوہ پیمائی کر سکیں گے،ڈاکٹر کی اس بات پر مجھے شدید جھٹکا لگا اور ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر نے کی خواہش میں مزید شدت پید اہو گئی۔د زیابوئے یو نے کہا کہ ایک موقع پر میرے عزم کو کینسر جیسے موذی مرض نے بھی متزلزل کرنے کی کو شش کی تاہم اس مرض کی پروا کئے بغیر اورغیر ملکی ڈاکٹر کی بات کومیں نے نظر انداز کر دیا اور اپنی مشق کو دوہراتا رہا،بیجنگ میں طویل طویل ہا ئی کنگ کی مشق کرتا اورچھوٹی چھوٹی چوٹیوں کو بھی سر کرتا رہااور ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی دل میں دبی خواہش کو نہ دبا سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…