جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاک چائنہ اکنامک کوریڈورسے چاروں صوبے استفادہ کرینگے ،احسن اقبال

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈورملک کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے ،پاکستان کے دشمن اس منصوبے کے گرد تنازعہ کھڑا کرنا چاہتے ہیںجسے ناکام بنانا ہوگا۔ا ن خیالات کا اظہارانہوںنے نارووال میںمسیحی برادری میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے بعدصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ ان منصوبوں سے چاروں صوبے اور تمام پاکستان کے علاقے اس سے بھر پورفائدہ اٹھائیں گے۔پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں ا±ڑی ہوئی ہیں کیونکہ پاکستان میںاگر 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی تو پاکستان اور چائنہ تجارت کے بندھن میں جڑ جائیں گے تو اسے خطے میں پاکستان کو ایک کلیدی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس منصوبے کے گرد تنازعے کھڑا کرنا چاہتے ہیںاور وہ لوگو ں کو گمراہ کر رہے ہیںہرمحب وطن پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہو ں کہ کسی قسم کے پراپیگنڈامیں کان نہ دھریںاور نہ ہی کسی قسم کی تبدیلی اس کے روٹ میں کی گئی ہے اور کسی صوبے کو خارج نہیںکیا گیا چاروں صوبوں کو فائدہ اکٹھا ملے گا۔لہٰذاہمیںمتحدہو کر ملک کے اندر امن اور سلامتی کے ساتھ اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے اگر ہم نے اکنامک کوریڈور کا صحیح فائدہ اٹھا لیا تو پچھلی چالیس اور پچاس سال کی محرومی کا ازالہ ہو گا اور پاکستان خطے میں آگے نکل جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…