جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح،اسرائیل نے فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا، ایک ہی دن میں بہت بڑی تعداد میں فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی،حالات کشیدہ 

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا، تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا جبکہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کیخلاف فلسطینیوں کاشدید احتجاج شدت اختیار کر گیا ٗ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 52فلسطینی شہید اور 2230سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے تقریب سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کیا ٗ

امریکی نائب وزیر خارجہ جان سولیون کی قیادت میں وفد نے شرکت کی جس میں ٹرمپ کی بیٹی ایونکا، ان کا شوہر جیرڈ کشنر اور دیگر شامل تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے عزم پر قائم ہے۔دوسری جانب امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کیخلاف فلسطینیوں کاشدید احتجاج شدت اختیار کر لیا ۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کیلئے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 52 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2230 افراد ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے ٗزخمیوں میں بچے، خواتین اور صحافی بھی شامل ہیں۔قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں کو بھی استثنیٰ نہیں دیا اس کے باوجود تاحال ہزاروں فلسطینی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 38 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رواں سال 30 مارچ کو فلسطین کے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی واپسی کے عنوان سے اسرائیل کی سرحدی باڑ پار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے ہزاروں فلسطینی اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے تھے جہاں مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 روز میں صحافی سمیت 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے تاہم امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے موقع پر حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…