کراچی(سی پی پی)مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی خستہ حال گاڑیوں کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے، دونوں گاڑیوں کو قائد اعظم میوزیم میں رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مارد ملت محترمہ فاطمہ جناح کی دو گاڑیاں 1955 ماڈل والی کیڈیلک سیریز 62 اور 1965 کے ماڈل والی مرسیڈیز بینز 200 کو اصل حالت میں بحال کردیا گیا۔ان گاڑیوں کو فاطمہ جناح روڈ پر قائم قائد آعظم میوزیم میں حفاظت سے رکھا گیا ہے۔ ان نایاب گاڑیوں کی مرمت
میں 3 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ ان گاڑیوں کو انتہائی نفاست کے ساتھ شیشے کے گیراج میں رکھا گیا ہے، گیراج بنانے میں 50 لاکھ روپے کے لگ بھگ رقم لگی ہے۔فاونڈر اور چیئرمین وینٹیج آف کلاسک کار کلب پاکستان محسن اکرام کے مطابق گاڑیوں کا کام اس طرح سے کیا گیا ہے کہ آئندہ 40 سے 50 سال تک مرمت کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ گاڑیوں میں لگنے والا ہر پرزا اصلی ہے۔ گزشتہ دو سال قبل ان گاڑیوں کی حالت انتہائی خستہ تھیں۔