جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

تنقید کا عادی ہوچکا، انضمام الحق کا اپنے بھتیجے کے حوالے سے اہم بیان جاری

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھتیجے کے حوالے سے دباؤ پر زیادہ پریشان نہیں ہوتا، میں تنقید کا عادی ہوچکا،کوئی بھی ٹیم بناؤں ٹی وی دیکھوں تو ایسا لگتا ہے غلط بنائی ہے،کیریئر کے آغاز میں امام الحق کو میری وجہ سے اضافی دباؤ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انضمام الحق نے کہاکہ عمران خان بار بار کہا کرتے تھے کہ ناکامی کا سوچتے رہے تو ہار جاؤ گے،

قومی ٹیم کی سلیکشن ایک مشکل کام ہے لیکن گھبراتا میں بھی نہیں ہوں،صرف ایک سیریز میں ناکامی کے ڈر سے فیصلے نہیں کرتا،سوچتا ہوں کہ مستقبل کیلیے بہتر کھیپ تیار ہوجائے، میں ہمیشہ یہاں ہمیشہ بیٹھا نہیں رہوں گا لیکن کم ازکم آنے والے وقت کیلئے قومی ٹیم کو کچھ دے کر جانا چاہتا ہوں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھے نتائج دیے ہیں، میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نیا ٹیلنٹ لانے کی کوشش کررہاہوں، طویل فارمیٹ کی کرکٹ کا مزاج تبدیل ہوگیا، یہاں بھی جارحیت کی ضرورت ہے،شرجیل خان کو آسٹریلیا بھجوایا تھا،اب دورۂ انگلینڈ کیلیے فخرزمان کا انتخاب کیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ فواد عالم پر سعد علی کو ترجیح دینے کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے گرین ٹاپ وکٹوں پر سب سے زیادہ رنز بنائے، وہاب ریاض بلاشبہ پاکستان کے سب سے تیزباؤلر ہیں لیکن انگلینڈ میں اننگز کے پہلے ہاف میں سیم اور سوئنگ کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے، ڈراپ ہونے والے دونوں کرکٹرز سے میری بات ہوئی،انھیں فیصلے کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلی سیریز بھی ہونا ہیں،وہاں پاکستان کو زیادہ پیسرز کی ضرورت ہوگی تب دیکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ امام الحق کی سلیکشن کے معاملے میں خود تھوڑا پیچھے ہٹ کر بیٹھ جاتا ہوں،بیٹنگ کوچ فلاور اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اوپنر کے ساتھ کام کیا،ان سے بات ہوتی ہے، بھتیجے کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر بھی تنقید ہوئی تھی مگر انھوں نے ڈیبیو پر سنچری بنادی،ٹیسٹ میں بھی پرفارم نہیں کیا تو باہر ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…