اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ آج کل سب سے زیادہ برائی ٹی وی دکھا رہے ہیں ، ہم لوگ لبر ل ضرور ہیں مگر اس قدر بے حیائی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔پاکستانی پروڈیوسرز اور فنکار عدالت میں پیش ہوئے،سپریم کورٹ نے پیمرااور
تمام چینلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹی وی پر غیر ملکی مواد سے متعلق قانون اور عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نےاس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی ایوارڈ تقریب میں خواتین کے کپڑے ناقابل قبول ہیں،سب سے زیادہ برائی ٹی وی دکھا رہاہے،چیف جسٹس نے فنکارعدنا ن صدیقی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ لبرل ضرور ہیں مگر اس قدر بے حیائی ہرگز برداشت نہیں کر یں گے۔