نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس کا یہ حال دیکھنا اب باقی رہ گیا تھا کہ انہیں وردی میں بھیک مانگنا پڑ ے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو تنخواہ نہ ملنے پر گھر کا خرچ چلانے سے محروم ، وردی میں لوگوں سے بھیک مانگنے کی اجازت طلب کر لی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک کانسٹیبل دنیشورا ہیرارائو نے نے پولیس کمشنر اور
وزیراعلی کو خط لکھا ہے جس کے مطابق اس نےمطالبہ کیا ہے کہ مجھے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے میری مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جب میں چھٹی پر تھا اس کے یونٹ چیف نے اسے فون کر کے بتایا کہ ان کی یونٹ کو بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ادھیو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر تعینات کیا گیا ہے۔اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے میں ڈیوٹی پر نہیں آسکا میں نے رواں برس مارچ میں دو روز کی چھٹی طلب کی تھی لیکن اہلیہ کے علاج کی وجہ سے وہ ڈیوٹی جوائن نہ کر سکا۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ میں نے ڈیوٹی جوائن کی لیکن اس کے بعد سے اسے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔دنیشور اہیر رائو نے کہا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اہلیہ کا علاج روک گیا ہے ۔ جبکہ والدین اور بیٹی کے اخراجات بھی ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں میں نے جو رقم ادھار لی تھی وہ بھی واپس نہیں کر پا رہا میری جناب سے گزارش ہے کہ مجھے وردی میں بھیک مانگنے کی اجازت دی جائے ۔