جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

بونی کپور اہلیہ سری دیوی کے نام کا میوزیم بنانے کے خواہاں

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف فلم ساز بونی کپور اپنی آنجھانی اہلیہ معروف اداکارہ سری دیوی کے نام کا میوزیم بنانے کے خواہاں ہیں۔خیال رہے کہ سری دیوی رواں برس 24 فروری کو دبئی کے نجی ہوٹل میں نہانے کے دوران پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نہانے سے قبل شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے نہانے کے دوران وہ بے ہوش ہوگئیں۔

سری دیوی دبئی میں اپنے شوہر اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ خاندان کی ایک شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں، جہاں وہ ’ایمیریٹس ٹاورز‘ ہوٹل میں ٹھہریں تھیں۔ان کی آخری رسومات 28 فروری کو سرکاری اعزازات سے ادا کی گئی تھیں، انہیں بعد از مرگ رواں ماہ 3 مئی کو پہلا اور آخری نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ ان کی 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی موم‘ پر دیا گیا، جو ان کی بیٹیوں اور شوہر نے وصول کیا۔ان کے شوہر بونی کپور پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ سری دیوی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنائیں گے۔ تاہم اب انہوں نے ان کے نام پر ایک اور اہم کارنامہ سر انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بونی کپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ساز اپنی آنجھانی بیوی کے نام پر میوزیم بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکار کے نام سے بنائے جانے والے میوزیم میں اداکارہ کی انتہائی خاص تصاویر، ویڈیوز اور استعمال میں رہنے والی اشیاء کو بھی رکھا جائے گا۔میوزیم میں اداکار کے فلمی کیریئر سمیت ان کی دیگر زندگی کے اہم واقعات کو بھی دستاویزی شکل میں محفوظ کیا جائے گا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ میوزیم کس جگہ اور کتنے عرصے کے اندر کھولا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ پہلے ان سری دیوی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنائے جائے گی، جس کے بعد ہی میوزیم کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…