اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر از خود نوٹس لے لیااور تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تمام بارکونسلز ایک ماہ میں فوری طور پر عمل کرکے رپورٹ دیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ
میں مقدمات کی سماعت کی دوران وکلا کی جعلی ڈگریوں پر ازخودنوٹس لے لیا اور تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے، سپریم کورٹ کی جعلی ڈگری کیس میں معاونت کیلئے ایچ ای سی کو بھی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ کے ہدایت کی ہے کہ تمام بارکونسلز کو ایک ماہ میں فوری طور پر عمل کرکے رپورٹ دیں