اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت مواصلات نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے گرد ونواح عام ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا تاکہ 6 ماہ بعد مسجد الحرام کے اطراف ”اجرة الحرم“ کے نام سے اعلی درجے اور موثر نوعیت کی اسپیشل الحرم ٹیکسی سروس کو کامیاب بنایا
جا سکے۔حرم شریف کے علاقے میں الحرم ٹیکسی کے سوا کسی بھی ٹیکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ رمیح الرمیح نے مقامی روزنامہ “مکہ” سے گفتگو میں کہا کہ یہ منصوبہ 6 ماہ کے اندر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس سے ضیوف الرحمان [حجاج] اور معتمرین بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھائیں گے۔