اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ڈالروں سے بھری گاڑی کا دروازہ کھل گیا،لوگوں نے سڑک سے پیسے اٹھا کر جیبیں بھر لیں،جانتے ہیں ا ب یہ رقم کیسے وصول کی جائیگی؟

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں ایک سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا مقفل دروازہ اس وقت کھل گیا جب وہ تیزی سے شاہراہ پر دوڑتی جارہی تھی۔ اس کے بعد وین سے لگ بھگ 6 لاکھ ڈالر کے نوٹ اڑ کر سڑک پر بکھرگئے اور لوگوں نے انہیں اٹھانے کی کوشش بھی کی۔پاکستانی 6 کروڑ روپے کے برابر رقم ایل 70 سیم جونز ایکسپریس وے پر بکھر گئی۔ سیکیورٹی وین کا عملہ اترا تو اس کے کچھ دیر بعد پولیس وہاں آپہنچی اور لوگوں کو خبردار کیا کہ رقم اٹھانے والوں پر فوری چوری کا

مقدمہ کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم بہت سے لوگوں نے یہ رقم اٹھائی۔پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ رقم اٹھانے والے فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر رقم واپس کردیں۔ ریاست کے پولیس سارجنٹ جان پیرائن نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ گاڑی میں کتنی رقم موجود تھی جو صبح نو بجے کے قریب دروازہ کھلنے سے شاہراہ پر بکھر گئی تھی۔لوگوں نے نہ صرف اپنی جیبیں ڈالروں سے بھریں بلکہ انہوں نے اس کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…