ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

رمضان میں مطاف کا صحن معتمرین اور زیرِ زمین منزل معتکفین کے لیے مختص ہو گی

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان کے مہینے میں مطاف کا صحن صرف معتمرین کے لیے مختص کر دیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ معتمرین اپنے مناسک پوری سہولت اور راحت کے ساتھ ادا کر سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ

رمضان کے مہینے میں مذکورہ ممانعت کا دورانیہ نماز مغرب سے لے کر نماز تروایح کے اختتام تک ہوگا۔ بعد ازاں آخری عشرے میں دورانیے کو بڑھا کر نماز تہجّد تک کر دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ آخری عشرے کے دوران اعتکاف کے خواہش مند حضرات کے لیے زیر زمین منزل (تہہ خانے) کو مختص کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ رواں سال (1439ہجری میں) حج کے خواہش مند تمام سعودی شہری اور غیر ملکی مقیمین حج سیزن میں حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں اور اداروں میں رجسٹریشن کی کارروائی شروع کر دیں۔وزارت نے واضح کیا کہ تمام لوگوں کو ان کے لیے مناسب سروس اور معاوضہ اختیار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہو گا۔ پہلا مرحلہ (پروگرامز اور سروس پیکجز کا تعارف) اختیاری ہو گا جو رمضان کے نصف یعنی 30 مئی 2018 سے شروع ہو کر شوال کے اختتام یعنی 13 جولائی 2018ء تک جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…