واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر کے وکیل اور معتمد ساتھی روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران میں رجیم کی تبدیلی کے لیے پْرعزم ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے واشنگٹن میں ایرانی حزب اختلاف کی ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں نظام کی تبدیلی ہی سے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ان کا خیال ہے کہ
صدر ٹرمپ جولائی 2015ء میں ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہو جائیں گے۔انھوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو صدر ٹرمپ کے دائیں طرف کھڑے ہیں اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن بائیں طرف کھڑے ہیں ۔اس صورت میں آپ کیا توقع کرسکتے ہیں کہ سمجھوتے کے بارے میں کیا فیصلہ ہوگا۔