اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت میں حلقہ بندیوں پر 1286 اعتراضات نمٹا دیئے ، حتمی فہرست جاری

datetime 4  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت میں حلقہ بندیوں پر 1286 اعتراضات نمٹاتے ہوئے حتمی فہرست شائع کردی ، الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر4 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر ماسوائے اتوار اور یوم مئی کے مسلسل24روزتک سماعت کی،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ، کرک ، کو ہاٹ ، سوات ، صوابی ، نوشہرہ، بونیر، مٹیاری اور ٹھٹھہ کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے

جبکہ بعض اضلاع کے حلقہ جات کے نمبر تبدیل کرنے کا حکم دیا اور حتمی حلقہ بندی کی لسٹ میں ان حلقہ جات کے نمبر درست کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 5مارچ2018کو کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کل 1286اعتراضات جمع ہوئے تھے جن میں سے خیبرپختونخوا سے 181،فاٹا سے 11،اسلام آباد سے 17،پنجاب سے 689، سندھ سے 284 اور بلوچستان سے 104اعتراضات دائر ہوئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے 4اپریل سے اعتراضات پر باقاعدہ سماعت شروع کی اور ماسوائے اتوار اور یوم مئی کے الیکشن کمیشن نے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل24روز2مئی 2018تک اعتراضات کی سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن نے مقررہ تاریخ کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کردی ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس کو ارسال کردی گئی ہے ۔ یہ لسٹ الیکشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ، کرک ، کو ہاٹ ، سوات ، صوابی ، نوشہرہ، بونیر، مٹیاری اور ٹھٹھہ کے تمام اعتراضات مسترد کر د یئے جبکہ بعض حلقہ جات کے نمبر تبدیل کرنے کا حکم دیا اور حتمی حلقہ بندی کی لسٹ میں ان حلقہ جات کے نمبر درست کئے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…