پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ملتان،گیارہ مئی کو جلسے کے معاملے پر ن لیگ اور جمشیددستی میں تنازع کھڑا ہوگیا،نوازشریف کو یہ کام ہرگز نہیں کرنے دوں گا،جمشیددستی کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) گیارہ مئی کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ گراونڈ جلسے کے معاملے پرمسلم لیگ ن اور سربراہ عوامی راج پارٹی جمشیددستی میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔جمشیددستی نے گیارہ مئی کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں اپنی پارٹی کے جلسے کی تاریخ اور مقام تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اورمریم نوازشریف نے بھی گیارہ مئی کو اسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرنا ہے۔جمشید دستی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مجھے بے گناہ جیل میں بھجوایا ،

اب کسی صورت انہیں ملتان میں جلسہ نہیں کرنے دوں گا۔قلعہ کہنہ قاسم باغ گراونڈ کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ عوامی راج پارٹی مزدرووں اورکسانوں کی جماعت ہے ،ہمارے جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ن لیگ پاکستان عوامی راج پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اس لیے وہ اوچھے ہتکھنڈے اختیار کررہی ہے۔،انہوں نے کہا کہ وہ جلسہ کی تاریخ بہت پہلے اناؤنس کرچکے ہیں ،اب جلسہ کا مقام اورتاریخ تبدیل نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…