15 سال سے جو کچھ ہورہا ہے وہ صحیح نہیں، پاکستان بھی اب یہ کام کرے،ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی نئی حکمت عملی واضح کردی، دھماکہ خیز اعلان

3  مئی‬‮  2018

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی ایشیا ہیلینا وائٹ نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے ٗپاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا شراکت دار ہے ٗ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں ٗ

پاکستان بھی نئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کیلئے کامیابی ہوگی۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں ہیلینا نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا شراکت دار ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ہیلینا وائٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی نئی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی میں کہا گیا تھا کہ 15 سال سے جو کچھ ہورہا ہے وہ صحیح نہیں، پاکستان بھی نئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کے لیے کامیابی ہوگی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ کے مطابق حقانی نیٹ اور افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک پاکستان کی معاونت معطل رہے گی۔دوسری جانب پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، لیکن امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی ایشیا ہیلینا وائٹ نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے ٗپاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا شراکت دار ہے ٗ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں ٗپاکستان بھی نئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کیلئے کامیابی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…