پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے ایم پی ایز نے کہا ہے کہ ہم پر الزامات لگا کر پارٹی سے نکال دیاہے اگر عمران خان کے پاس کوئی ثبوت موجود ہیں توسامنے لائیں ،اگر ہمارا کوئی ویڈیو ہے تووہ نیب کے حوالے کردے۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اراکین اسمبلی یاسین خلیل، قربان علی، وجیہ الدین، نسیمہ حیات، جاوید نسیم اور ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے معزز اراکین کو الزام لگا کر نکالا گیا،جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم پر بہتان تراشی لگائی گئی ہے،
عمران خان کے پاس کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے، وزیر اعلیٰ اپنا اعتماد کھو چکا ہے، عین موقع پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کے نام خط دیا ہے ، وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لیا جائے، تحقیقاتی اداروں کو ہارس ٹریڈنگ الزامات کے تحقیقات کو خوش آمدید کہتے ہیں، مینار پاکستان میں ہم پر جھوٹی الزام لگایا گیا، عمران خان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں، اگر ہمارا ویڈیو ہے تو وہ نیب کے حوالے کردے، اگر نہیں تو معافی مانگ لیں،