پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کو پارٹی منشور بنائیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاآزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقعے پر میں پاکستانی میڈیا سے منسلک ورکرز کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کے خلاف بلا روک و ٹوک جاری جرائم کی روک تھام کرے گی اور اس کو پارٹی منشور کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے ۔

جو آج 3 مئی کو منایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان میں بہت سارے صحافی قتل کئے گئے یا انہیں کسی دوسرے طریقے سے نشانہ بنایا گیا لیکن تقریبا ان تمام مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بلا روک و ٹوک جرائم کی روک تھام ضروری ہے اور ایسا ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی صحافیوں کے مقدمات کی پیروی کے لئے ایک غیرجانبدار اسپیشل پراسیکوٹر جنرل مقرر کرے گی اور اس طرح کے واقعات کے متاثر صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی امداد کے لئے جرنلسٹس پروٹیکشن فنڈ قائم کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو لوگ صحافیوں پر حملے کرتے یا جرائم میں ملوث ہیں وہ آزادی اظہار اور مثبت خیالات سے خوفزدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی ایسے عناصر کو بے نقاب کرے گی اور انہیں قانون کی گرفت میں لائے گی۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی نظریئے اور امن امان کے نام پر اظہار آزادی پر لگائی جانے والی دانستہ عائد قدغنیں ہٹا دے گی۔انہوں نے کہا کہ معلومات اور خیالات کی آزادنہ ترسیل شہریوں کو تقویت دیتی ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ میڈیا کے لوگ اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں بے خوف و خطر ادا کر سکیں۔پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ ریاستی ادارے تمام عذر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ان تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل اور خطرناک حالات میں بھی اپنی پیش ورانہ ذمے داریاں بہادری سے نبھائیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…