کراچی(آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث ملزمان ڈی ایس پی قمر سمیت 11 ملزمان کو پیش کیا گیا، جبکہ راؤ انوار کے حوالے سے جیل حکام کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا، جیل حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ راؤ انوار بیمار ہیں جنہیں بیماری کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا ڈاکٹروں نے بھی ان کا چیک اپ کیا ہے، جبکہ عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق ابتدائی پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ نقیب اللہ قتل کیس کا
حتمی چالان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جمع ہوچکا ہے، مقدمے میں ڈی ایس پی قمر سمیت 11 ملزمان گرفتار ہیں، جبکہ سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی مزید سماعت 14 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر جرگہ عمائدین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیاجرگہ میں شامل لوگوں نے نعرے لگائے کے راؤ انوار قتل ہے اور راؤ انوار کو پھانسی دی جائے۔