منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

دہری شہریت کیس میں نااہل سابق ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ نے اہم حکم جاری کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں نااہل سابق ارکان اسمبلی کو تنخواہوں اور مراعات واپسی کی مد میں پانچ پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ ان کے خلاف درج فوجداری مقدمات بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںتین رکنی بینچ نے دہری شہریت کیس میں نااہل ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل نے کہا کہ عدالت نااہل ارکان سے تنخواہ کی ریکوری نہ کرنے کا حکم دیتو جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ریکوری کی قسطیں کر سکتے ہیں مکمل ختم نہیں کرسکتے، پارلیمنٹ خدمت کی جگہ ہے پیسے بنانے کی نہیں اور دہری شہریت والے کیس میں کوئی رکن اسمبلی غریب نہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دہری شہریت والوں سے پانچ لاکھ روپے کی ریکوری کرلیتے ہیں جس پر سابق رکن اسمبلی شہنازشیخ نے کہا کہ ایک کروڑ پچیس لاکھ ریکور کیے جا رہے ہیں، فوجداری کیس میں ڈیڑھ سال بعد ضمانت ہوئی لہذا مراعات اور تنخواہ واپس کرنا افورڈ نہیں کر سکتی، عدالت نے دہری شہریت کے مقدمے میں فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے نا اہل ارکان کو تنخواہوں اور مراعات واپسی کی مد میں پانچ پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیدیا، جبکہ ان کے خلاف درج فوجداری مقدمات بھی ختم کرنے کا فیصلہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…