لاہور(آئی این پی)اسٹیج اداکارہ سلومی رانا فراڈ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہوگئیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اداکارہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
مدعی وکیل نےدرخواست ضمانت کی مخالف کی اور بتایا کہ اداکارہ سلومی رانا نے 18اگست 2017 کو اوورسیز پاکستانی خاتون صغراں خانم سے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 25000 روپے پر مکان کرائے پر لیا جس کا کرایہ نامہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرایا گیا لیکن اداکارہ سلومی رانا نے 20 لاکھ کا جعلی گروی نامہ تیار کرکے مکان پر قبضہ کر لیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے اور لاہور کی ماتحت عدالت سلومی رانا کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے ۔سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ اداکارہ کے خلاف لاہورکے مختلف تھانوں میں فراڈ کے 10 مقدمات درج ہیں۔سلومی رانا کے وکیل انوارلحق پنوں نے سرکاری وکیل کے موقف کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ خاتون اداکارہ پر جھوٹے مقدمات درج ہیں ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد سلومی رانا عدالت سے فرار ہو گئیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد سلومی رانا عدالت سے فرار ہو گئیں