بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اے این پی کا تحریک انصاف کو بڑا چیلنج، وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے گورنر خیبر پختونخوا کے نام خط تحریر کیا ہے جس میں ان سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل130کلاس7کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں۔خط اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی جانب سے تحریر کیا گیا اور اس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور موجودہ وقت میں انہیں صرف قلیل ممبران کی حمایت حاصل ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ

اس اسمبلی کی اکثریت نے2013کے انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا ، لیکن بدقسمتی سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ناقص حکومتی پالیسیوں ، صوبے کو بدترین مشکلات سے دوچار کرنے اورمالی و انتظامی طور پر صوبے کو دیوالیہ کرنے سے جیسے مسائل کی وجہ سے اسمبلی کے اندر وزیر اعلیٰ کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کیلئے ممبران کی مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل نہیں رہی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ گورنر اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہیں گے ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…