بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے 11نکات کے مقابلے میں 11 ہزار ترقیاتی منصوبے پیش کریں گے، شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ جن میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو سندھ اور خیبرپختونخوا کے کامیاب دوروں کی مبارکباد دی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے شب و روز محنت کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) فلاحی پروگرام اور ترقیاتی ایجنڈے کی بدولت الیکشن جیتے گی۔ 2018 کے الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ، زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کردی ہے۔ پنجاب کے ترقیاتی ایجنڈے کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال تک عوام کی خدمت کی۔کرپشن اور بدعنوانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عمران خان کے 11نکات کے مقابلے میں 11 ہزار ترقیاتی منصوبے پیش کریں گے۔پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی ترقی کے راستوں پر لائیں گے اور وطن عزیز کو مشاورت اور افہام و تفہیم کیساتھ آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ اراکین اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں اگلا الیکشن بھرپور اکثریت کے ساتھ جیتے گی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب میں فلاحی پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے دلوں کو مسخر کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنا پر سر اٹھا کر اگلے الیکشن میں حصہ لے گی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان کھرل، سید محمد اصغر، ارکان پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز، میاں محمد اعظم چیلہ ، محسن شاہنواز رانجھا اور ملک عزیزالحق شامل تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…