اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

افسوسناک خبر ، غیرت کے نام پر 9افراد کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد ، نازیبا ویڈیو بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دی

datetime 2  مئی‬‮  2018 |

ہارون آباد(آئی این پی ) ہارون آبادغیرت کے نام پر 9افراد نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا ، برہنہ تشدد اور نازیبا وقابل مذمت ویڈیو بناکر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کالونی ہارون آباد کے محمد اعجاز رضا نے

پولیس کو درخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل میں اپنے چچا شفیق کے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان مبشر اقبال ،معظم اقبال ،ڈاکٹر مشتاق ،ملک راشداورپانچ کس نامعلوم نے مجھے پکڑ لیا اور زبردستی ایک مکان کے اندر چھت پر لے گئے جہاں پر ملزمان بالا نے مجھے زبردستی برہنہ کرکے ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ تشدد کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی ہے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف بجرم 355ت پ اور 506ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تاہم وجہ تنازعہ غیرت کا معاملہ بتایا جاتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ہارون آباد سر کل حسن محمود جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جیسے ہی درخواست موصول ہوئی ہم نے فوری طوسر پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد ملزمان کی گرفتاری میں عمل میں لائی جائے گئی اور اصل حقائق جلد عوام کے سامنے عیاں کئے جائیں گئے تاہم ملزمان کسی بھی طور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے مزید پولیس مصروف تفتیش ہے ۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…