منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاست کے بادشاہ آصف زرداری ان ایکشن، کئی اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، مخالفین منہ دیکھتے رہ گئے

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا کی ممتاز شخصیات نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی سے تھا۔ ان میں محمد نواز تارڑ سابق امیدوار قومی اسمبلی، محمد یعقوب تارڑچیئرمین یونین کونسل ساہی اور وائس چیئرمین محمد اشرف ساہی، محمد اسلم گوندل ،

سابق سینیٹر محمد اسلم ، محمد انور تارڑ، محمد عثمان گوندل، محمد سعود گوندل، عادل عباس رانا، سید احسان اللہ، تصور حسین تارڑ اور عبدالقیوم شامل ہیں جبکہ سرگودھا سے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی آے کے رہنما بریگیڈیئر اظہار الحسن، تحصیل صدر بھیرہ ارسلان حسن اور سابق ایم پی اے میجر احسان شامل ہیں۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی جمہوریت پسند پارٹی ہے۔ یہ ایک خاندان کی طرح ہے جس کے خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو متفقہ دستور دیا۔ اس دستور میں مختلف غاصبوں نے ترامیم کرکے پارلیمان کے اختیارات ہتھیائے اور پھر پاکستان پیپلزپارٹی نے آئین کو آمرانہ ترامیم سے پاک کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کرنا پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کی خدمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی قسمت میں یہ نہیں لکھا ہوا ہے کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں، مزدور کا بچہ بھی مزدوری کرتا رہے اور ان کی آنے والی نسل بھی معاشی بدحالی کی بھینٹ چڑھتے رہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف نعرے نہیں لگاتی، دعوے نہیں کرتی بلکہ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو مزدوروں اور

کسانوں کے بچوں کو مساوی روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کا دل غریب عوام کے لئے دھڑکتا تھا۔ ہم ان کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ ہم معاشرے کو ہر طرح کے استحصال سے پاک کر سکیں۔ آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بنیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…