ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جے یو آ ئی اور ن لیگ کے درمیان قربتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علماءاسلام ( ف ) اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان قربتیں دوبارہ سے بڑھنے لگی اس ضمن میں جے یو آئی ( ف ) وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے گرین سگنل کی منتظر ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماءاسلام کی اعلی قیادت نے مولانا عطا الرحمان کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لئے پارٹی کی طرف سے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ عطا الرحمان گزشتہ دور حکومت میں پیپلزپارٹی اور جمعیت علماءاسلام کے مابین اتحاد کے دوران بھی بطور وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اقتدار میںآنےکے بعد جمعیت علماءاسلام کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا جس کےبعد حکمراں جماعت کی طرف جے یو آئی ف کو ایک وفاقی وزیر اور وزیر مملکت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ دوسری طرف پارٹی ترجمان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے لئے وزیر اعظم کے باضابطہ دعوت نامہ کے انتظار میں ہے اس ضمن میں جلد پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے ۔

مزید پڑھئے:دنیا کا خوش و خرم ترین ملک

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…