پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کے خواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس،معاملہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا؟ صوبائی وزیر بڑی مصیبت میں پھنس گئے

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کے خواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس کا معاملہ خاتون محتسب تک پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی خواتین نے درخواست جمع کرا دی۔پارٹی رہنما سارہ احمد اور خواتین ایم پی ایز نے خاتون محتسب میں درخواست جمع کرائی۔ خواتین ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں، رانا ثنااللہ اس سے پہلے بھی خواتین کے حوالے سے نازیبا گفتگو کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ خاتون محتسب انہیں انصاف دلوائیں گی، پی ٹی آئی خواتین نے واضح کیا کہ اگر رانا ثنااللہ نے معافی نہ مانگی تو معاملہ مرکز تک لے کر جائیں گی۔یاد رہے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں ناشائستہ بیان پر معذرت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے بیان سے کسی کا دل دکھا تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔شہباز شریف نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی وہ مخالف سیاسی جماعتوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایسے الفاظ سے گریز کریں جن سے کسی کی دل شکنی ہو۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…