اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کی تقریر سن کر لگتا ہے بھارت کا کوئی نیا لیڈر مودی کی زبان بول رہا ہے،سابق وزیر اعظم پر لفظی وار

datetime 2  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر سن کر لگتا ہے بھارت کا کوئی نیا لیڈر مودی کی زبان بول رہا ہے، وہ جتنے بھولے لگتے ہیں اتنے ہی شاطر ہیں، ان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔ایک خصوصی انٹرویومیں نبیل گبول نے کہاکہ نواز شریف خود کو مظلوم بنانے کے لیے نیب کورٹ میں پیش ہوتے ہیں، نااہلی کے بعد انہوں نے بہت سے منفی اقدامات کیے ہیں۔

اگر ان کے اقدامات کی تفتیش ہو تو آرٹیکل 6 کا مقدمہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو نواز شریف کاروباری مائنڈ سیٹ کے مطابق لائے ہیں، وہ خود بھی جانتے ہیں 2018 کے الیکشن میں انہیں کچھ نہیں ملے گا، نواز شریف آج کل جو باتیں کر رہے ہیں اگر ایسی باتیں نہیں کریں گے تو انھیں ووٹ کہاں سے ملیں گے، ان کی تقریروں سے لگتا ہے سیاسی گھبراہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔نبیل گبول نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 235 میں بھی فنانشنل ایمرجنسی کا ذکر ہے، کوئی سیاسی جماعت نہیں چاہتی کہ فنانشنل ایمرجنسی لگے۔ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں 65 فیصد کے قریب سیٹیں لے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کی جانب لے جانے کی کوشش کی ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جون میں 20، 20 گھنٹے تک بڑھ جائے گا، ان کے اقدامات کی وجہ سے پیٹرول بھی جلد 120 روپے پر چلا جائے گا۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…